مالی سال 2023-24: ایگرو اور فوڈ کی برآمدات 8 ارب ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان)مالی سال 2023-24 میں ایگرو اور فوڈ کی برآمدات 37 فیصد اضافے سے 8 ارب ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئیں۔
ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق مالی سال 2024 میں صرف چاول کی برآمدات 78 فیصد اضافے سے 3 ارب 88 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہے ، ساتھ ہی آئل سیڈ ،مکئی ، تازہ اور فریز گوشت کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق جون 23 کے مقابلے جون 24 میں ایگرو اور فوڈ کی برآمدات 32 فیصد کا اضافہ ہوا،ایگرو اور فوڈ کی برآمدات جون 2024 میں 56.43 کروڑ ڈالر رہی، جون 2023 میں 42.73 کروڑ ڈالر رہی تھی۔
مالی سال 2023-24 میں ایگرو فوڈ کی برآمدات 37 فیصد اضافے سے 8 ارب 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ،مالی سال 2022-23 میں 5 ارب 85 کروڑ 19 لاکھ ڈالر،مالی سال 2023-24 میں مکئی کی برآمدات 121 فیصد اضافے سے 42 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی۔
مالی سال 2023-24 میں آئل سیڈ کی برآمدات 171 فیصد اضافے سے 41 کروڑ ڈالر رہی، گوشت کی برآمدات 1 فیصد اضافے سے 36 کروڑ ڈالر رہی جبکہ کھجور ،انجیر ،آم ،امرود کی برآمدات 8.5 فیصد اضافے سے 4.37 کروڑ ڈالر رہی۔