سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ

Aug 09, 2024 | 16:15:PM
سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو سفارشات بھجوا دی گئیں، جوائنٹ انو یسٹی گیشن ٹیم میں شامل 3 ایس پیز کو تبدیل کیاگیا ہے،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بانی پی ٹی آئی کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق جوائنٹ انو یسٹی گیشن ٹیم میں 2 نئے ممبران بھی شامل کیے جائیں گے،ہائیکورٹ میں اس حوالے سے درخواست بھی دائرکی جاچکی ہے،ایس پی زنیراحمد چیمہ ایس پی ہیڈ کوارٹرزلاہورتعینات ہیں، ایس پی سی آراو رضا تنویرضلع گوجرانوالہ میں تعینات ہوگئے،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور ارسلان زاہد ملتان تعینات ہوگئے۔

 یہ بھی پڑھیں: محکمہ ایجوکیشن میں سینکڑوں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف