بجلی کمپنیوں نےایک سال میں قومی خزانے کو 196 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2023۔24 میں بڑا انکشاف سامنے آ  گیا

Aug 09, 2024 | 16:18:PM
بجلی کمپنیوں نےایک سال میں قومی خزانے کو 196 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم )بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نےایک سال میں قومی خزانے کو 196 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچادیا.آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2023۔24 میں بڑا انکشاف سامنے آ  گیا ۔

رپورٹ کے مطابق آٹھ بجلی کمپنیوں کےنقصانات 2022۔23 میں مقررہ حد سے زائد ہونے پر نقصان ہوا، نیپرا نے بجلی کمپنیوں کے لیے 8.84 سے 20.16 فیصد تک نقصانات کی حد مقرر کی تھی۔

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ پیسکو نے قومی خزانے کو 133 ارب روپے ،سیپکو نے19 ارب 17 کروڑ روپے، لیسکو نے 14 ارب 954 کروڑ روپے ،فیسکو نے6 ارب 29 کروڑ روپے،میپکو نے 3 ارب 80 کروڑروپے اورگیپکو نے ایک سال میں 2 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان کیا۔

 رپورٹ میں مزید بتایاگیاہے کہ اوولوڈ ٹرانسمیشن لائنیں اور لمبے فیڈرز زیادہ نقصانات کی وجہ ہیں،رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ نیپرا کی جانب سے نقصان کے اہداف غیرحقیقت پسندانہ ہیں۔