( وقاص عظیم )بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نےایک سال میں قومی خزانے کو 196 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچادیا.آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2023۔24 میں بڑا انکشاف سامنے آ گیا ۔
رپورٹ کے مطابق آٹھ بجلی کمپنیوں کےنقصانات 2022۔23 میں مقررہ حد سے زائد ہونے پر نقصان ہوا، نیپرا نے بجلی کمپنیوں کے لیے 8.84 سے 20.16 فیصد تک نقصانات کی حد مقرر کی تھی۔
رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ پیسکو نے قومی خزانے کو 133 ارب روپے ،سیپکو نے19 ارب 17 کروڑ روپے، لیسکو نے 14 ارب 954 کروڑ روپے ،فیسکو نے6 ارب 29 کروڑ روپے،میپکو نے 3 ارب 80 کروڑروپے اورگیپکو نے ایک سال میں 2 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایاگیاہے کہ اوولوڈ ٹرانسمیشن لائنیں اور لمبے فیڈرز زیادہ نقصانات کی وجہ ہیں،رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ نیپرا کی جانب سے نقصان کے اہداف غیرحقیقت پسندانہ ہیں۔