وفاقی وزیر داخلہ کا مری روڈ فیض آباد تا سرینہ چوک کا دورہ ،دونوں اطراف تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مری روڈ فیض آباد تا سرینہ چوک کا دورہ کیا ، اسلام آباد کے داخلی راستے کے اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرکےفیض آباد تا سرینہ چوک کے دونوں اطراف تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد تا سرینہ چوک سٹرک کا معائنہ کیا ، وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے مرکزی داخلی راستے فیض آباد تا سرینہ چوک کو ماڈل روڈ بنانے کی ہدایت کردی ، اسلام آباد کے داخلی راستے کے اپ گریڈیشن کا پلان طلب کر لیا، فیض آباد تا سرینہ چوک کے دونوں اطراف تمام تجاوزات ہٹانے اور دونوں اطراف پارکس اور گرین بیلٹس ڈویلپ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کے دونوں اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کی جائے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی آمدورفت میں سہولت کیلئے چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ہدایات دیں،انہوں نے کہاروڈ کا پیچ ورک اور روڈ کار پیٹنگ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، فیض آباد انٹرچینج اسلام آباد کا داخلی راستہ ہے اس کی اپگریڈیشن کی اشد ضرورت ہے ، مری روڈ پر نصب روڈ لائٹس کو مکمل طور پر فعال کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نےاقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کی تیاری کرلی