سونا فی تولہ ہزار روپے مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ایاز رانا)سونا غریب کی پہنچ سے مزید دور ہوتا جا رہا ہے ، عالمی مارکیٹ میں سونا کی قیمت میں یک مشت 37 ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر اضافے سے 2430 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے ، عالمی بازار میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں بھی سونے کا دام بڑھ گیا ہے ، پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1000 روپے اضافے سے 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ،10گرام سونا857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی 2850 روپے پر بر قرار ہے۔