سندھ حکومت کا یوم آزادی پر عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو) سندھ حکومت نے 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ سرکار کی جانب سے یوم آزادی پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا، 14 اگست بروز بدھ صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نےاقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کی تیاری کرلی
نوٹیفکیشن کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے، بلدیاتی کاؤنسلز اور با اختیار اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہو گی۔