(24 نیوز )بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک پاکستانی ورکز نے تاریخ میں پہلی بار جولائی میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی ،جولائی 23 کے مقابلے جولائی 24 میں تریسلات زر میں 48 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جون 24 کے مقابلے جولائی 24 میں ترسیلات زر میں 5 فیصد کمی ہوئی ،جولائی 24 میں سب سے زیادہ ترسیالت زر سعودری عرب سے 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالر موصول ہوئیں ۔
سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ جولائی 24 میں یو اے ای سے 61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر آئیں ،جولائی 24 میں برطانیہ سے 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ،جولائی 24 میں امریکہ سے 30کروڑ ڈالر اور یورپی ممالک سے 35 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ۔