پی ٹی آئی کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ ختم، وجوہات بھی سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ تیرہویں روز اختتام پذیرہو گیا،یہ کیمپ ختم کرنے کی وجوہات کا پتہ 24 نیوز نے لگا لیا ۔
پی ٹی آئی بھوک ہڑتالی کیمپ تنازعات کا شکار ہونے پر قیادت نے ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے،روزانہ کی حاضری اورسختی کے با وجود ایم این ایز کی کیمپ میں دلچسپی نہ بڑھ سکی،مطالبات کی منظوری کیلئے لگا یا گیا کیمپ جگ ہنسائی بننے لگا تھا،ایم این ایز اور سینیٹرز کی ڈیوٹیاں لگانے کے با وجود حاضری یقینی نہ ہو سکی ،سینیٹر فلک ناز چترالی ایم این اے شاندانہ گلزار، شاہد خٹک سب سے زیادہ مستقل مزاج ثابت ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ،عمر ایوب،عامر ڈوگر، زرتاج گل ،اسد قیصر ہفتے میں دو دن حاضری لگانے میں کامیاب رہے ۔
پی ٹی آئی کے اسی فیصد ایم این ایز نے دھرنے کو سنجیدہ ہی نہیں لیا نہ حاضری لگائی،پی ٹی آئی نے پہلے دن بیس ایم این ایز سینیٹرزکی ڈیوٹی کیمپ میں لگائی ،ممبران کی عدم دلچسپی کے باعث تعداد کم کر کے دس کی گئی،دس ایم این ایز کے نہ پہنچنے پر تعداد پانچ کر دی گئی ،نتیجہ صفرہو گیا۔
ممبران کی عدم دلچسپی کے باعث قیادت نے جشن آزادی کی آڑ کیمپ معطل کر دیا،عمرایوب کاکہناتھا کہ جشن آزادی کی تیاریوں کیلئے تمام ایم این ایز اپنے حلقوں میں جارہے ہیں ،دوبارہ شروع ہونے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم کی اولمپکس میں تاریخی فتح، مریم نواز نے خزانے کے منہ کھول دیئے