(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار دانیہ شاہ نےاگلے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔
ایک انٹرویو میں ان کے شوہر حکیم شہزاد نے کہا کہ دانیہ شاہ اگلا الیکشن لڑیں گی، جبکہ انہوں نے خود کے الیکشن لڑنے کا بھی عندیہ دے دیا۔انتخابی حلقےسے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ لودھراں سے قومی اسمبلی کا اور وہ شجاع آباد سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے۔حکیم شہزاد نے دعویٰ کیا کہ الیکشن جیتنے کی صورت میں وہ ملک میں صدارتی نظام لائیں گے اور یہ صرف گپیں نہیں ہیں بلکہ ہم مشہور لوگ ہیں جو کہیں گے، وہ کر کے بھی دکھائیں گے۔
ایک سوال ’نواز شریف، عمران خان اور زرداری میں سے کس کے ساتھ بیٹھنا پسند کریں گے ‘کے جواب میں حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ ایک صحافی نے مجھ سے اس بارے میں پوچھا تھا تو میرا یہی جواب تھا کہ میں ان تینوں میں سے کسی کے ساتھ نہیں، بلکہ اپنے ساتھ بیٹھوں گا، کیونکہ میں بھی ایک رہنما کی طرح ہوں، میں کسی کے پیچھے کیوں چلوں۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر! ہفتے کی چھٹی ختم