ریلوے پولیس اہلکاروں کے فکسڈ ٹی اے ڈی اے ختم کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری

Aug 09, 2024 | 19:45:PM

(اقصیٰ شاہد) ریلوے پولیس کے اہلکاروں کیلئے بڑی خبر آ گئی، سندھ ہائیکورٹ نے فکسڈ ٹی اے ڈی اے ختم کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے سکھر بینچ نے ریلوے پولیس اہلکاروں کے فکسڈ ٹی اے ڈی اے ختم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ گزارشات کی گئیں کہ اس عمل سے ریلویز پولیس فورس حوصلہ شکنی کا شکار ہورہی ہے، ریلویز پولیس کی کارکردگی بھی متاثر ہو گی، ریلویز پولیس پہلے ہی قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے کم تنخواہ وصول کر رہی ہے، ٹی اے ڈی اے کلیم کرنے سے محکمہ ریلویز کو 70 فیصد اضافی ادا کرنے پڑیں گے، دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیاں بھی اسی طرز پر پہلے سے ہی الاؤنس وصول کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملٹی نیشنل کمپنی کو گُمراہ کن مارکیٹنگ مہنگی پڑ گئی، سی سی پی کیجانب سے بھاری جرمانہ عائد

عدالت کی جانب سے درخواست گزار کا مؤقف جاننے کے بعد چیئرمین ریلویز کی طرف سے جاری کردہ خط اگلی سماعت تک رد کردیا گیا، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے طلب کر لیا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ریماکس دیئے کہ خط پر عملدرآمد کو 20 اگست تک معطل کردیا گیا ہے، آرڈر میں ریلویز پولیس کے قانونی اور بنیادی حقوق کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں