گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبر میں صداقت نہیں ، چیئر مین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) چیئر مین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ تبدیل نہیں ہورہے،آج وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ تھا انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا،حکومت گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتی تو ہمیں اعتماد میں لیتی،وزیراعظم ہر فیصلے پر اعتماد میں لیتے ہیں کیونکہ ہم کابینہ کا حصہ ہیں،گورنر تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا تو پھر ایم کیو ایم قیادت لائحہ عمل طے کرے گی۔
واضح رہے کہ اطلاعات آئی تھیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )سندھ میں گورنر کو تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس تبدیلی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو راضی بھی کر لیا گیا ہے اور نئے گورنر سندھ کیلئے مسلم لیگ (ن)نے بشیر میمن کا نام دیا جس پر پیپلز پارٹی نے رضا مندی بھی ظاہر کر دی تھی، لیکن اب ایم کیو ایم چیئر مین کی جانب سے ان اطلاعات کی تردید کی جا رہی ہے ۔