نیشنل پارک وزارت داخلہ کو منتقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)وائلڈ لائف بورڈ کی چیئرپرسن کو ہٹانے اور نیشنل پارک وزارت داخلہ کو منتقل کرنے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نےآج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔عدالت نے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری کابینہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں،سی ڈی اے سے پائن سٹی منصوبے کی مکمل تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پائن سٹی منصوبے کے تشہیری بینرز پارلیمنٹ کے باہر بھی آویزاں کئے گئے،بتایا جائے اس منصوبے کا مالک کون ہے کیا منصوبہ منظور ہو چکا؟کیا نیشنل پارک کا انتظام وزارت داخلہ کو دیا جا سکتا ہے؟
تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری کابینہ نے اپنے بھائی کے معاملے پر بظاہر اقربا پروری کا مظاہرہ کیا،کیس کی آئندہ سماعت 15 اگست کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم کو گولڈ میڈل کب دیا جائے گا؟ پیرس سے اہم خبر آ گئی