ارشد ندیم کی تاریخی تھرو،بابر اعظم کی بھی مبارکباد

Aug 09, 2024 | 23:35:PM
ارشد ندیم کی تاریخی تھرو،بابر اعظم کی بھی مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال)ارشد ندیم کی اولمپکس میں شاندار کارکردگی اور ریکارڈ توڑ تھرو پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اپنے قومی اسٹار کو مبارکباد دے دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پرجاری کردہ اپنے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پیرس اولمپکس میں ریکارڈ تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتنے پر قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکرباد دی، انہوں نے ارشد ندیم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ بلآخر ایک لمبے عرصے کے بعد پاکستان میں گولڈ میڈل آ ہی گیا۔

انہوں نے ارشد ندیم کو مینشن کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ایسی شاندار جیت پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کی وجہ سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

بابر اعظم کے جاری کردہ پیغام کو اب تک سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ دیکھ چکے اور ہزاروں صارفین اپنی آراء کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ بھی دیگر قومی کرکٹرز کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جسکتا ہے کہ کھلاڑی براہ راست یہ مقابلہ دیکھتے ہوئے اچھل کود کر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راشد خان کی کرکٹ گیند کیساتھ فٹبال سکلز دکھاتے ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ شب ارشد ندیم نے پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپکس کھیلوں میں جیولن تھرو میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اولمپکس کی 116 سالہ تاریخ کی سب سے لمبی تھرو کی، قومی سٹار ایتھلیٹ پہلے راؤنڈ میں ہی 92.97 میٹر لمبی تھرو پھینکنے میں کامیاب ہو گئے تھے، جسے کوئی بھی دوسرا ایتھلیٹ عبور نا کر سکا