(24 نیوز )لاہور کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگ گیا ہے۔ شہر کے 55 مقامات سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کے تحت بند، شہریوں کی آمدورفت کو محدود کر دیا گیاہے ۔متاثرہ علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
تفصیل کے مطابق کورونا کیخلاف حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لاہور کے مزید 55 مقامات پر سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں داتا گنج بخش ٹائون سٹریٹ نمبر 13 اور 16، گلی بدر دین چوک ٹیمپل روڈ مزنگ، 7 اے زبیدہ پارک، مولانا مودودی سٹریٹ اچھرہ، گلی نمبر 8 مکان نمبر 17 محمدی پارک، شالیمار ٹائون میں مکان نمبر 11، گلی نمبر 2 سلطان پورہ، مدینہ کالونی چوک، مکان نمبر 250 سے 285 جی بلاک گلشن راوی، گلی نمبر 218 سے 323 مہرہ شریف بند روڈ، مکان نمبر 153 سے 453 گلشن بلاک، مکان نمبر 21 سے 98 نیلم بلاک اقبال ٹائون، آصف بلاک، رضا بلاک، سکندر بلاک، راوی بلاک اور نشتر بلاک شامل ہیں ۔وہا ں پرسٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تنور اور پٹرول پمپس صبح 9 بجے سے شام 7بجے تک کھلے رہیں گے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکرٹری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ علاقہ مکینوں کی نقل وحمل محدود کر دی گئی ہے، صرف انتہائی ضرورت پر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ہر قسم کے اجتماعات اور میٹنگز پر بھی مکمل طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس اور کلینکس کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ دودھ کی دکانیں، چکن، گوشت، مچھلی کی دکانیں اور بیکریاں صبح 7 بجے سے شام 7بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔
آدھا لاہور بند۔۔۔لا ک ڈا ﺅن کا اعلان
Dec 09, 2020 | 00:18:AM