بیوی کی بھانجی سے شادی نہ ہونے پر 5 بچوں کو نہر میں پھینکا!ملزم

Dec 09, 2020 | 00:51:AM

(24 نیوز) پھولنگرمیں 5 بچوں کو قتل کرنے والے باپ ابراہیم نے اپنی بیوی کی بھانجی سے شادی نہ ہونے کے باعث بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او سیّد ثقلین شاہ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس کی تفتیش کو ہر پہلو سے دیکھا، پہلے ملزم نے کہا کہ میری بیوی کا کردار ٹھیک نہیں ہے پھر کہا کہ غربت کی وجہ سے یہ بات کی ہے پھر آخر میں بات سامنے آئی کہ ملزم ابراہم اپنی بیوی کی بھانجی شمیم سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کی شادی کسی اورکے ساتھ ہوگئی تھی۔
ایس ایچ او کاکہنا تھا کہ ابراہیم کا بیوی کی رشتہ دار سے عرصہ دراز سے ناجائز تعلقات تھے۔ بیوی نے علم ہونے پر شمیم کی شادی کروا دی جس کا ابراہیم کو رنج تھا۔ بچوں کو نہر میں پھینکنے سے پہلی ابراہیم کا بیوی سے اسی بات پر جھگڑا ہوا۔
پولیس کے مطابق ابراہیم نے بیوی کی رشتہ دار کو طلاق دلوانے کا مطالبہ کیا، ابراہیم نے جھگڑے کے بعد بچوں کو رکشہ پر لا کر نہر میں پھینکا اور خود کنارے پر بیٹھ کے رونا شروع کر دیا۔
ملزم ابراہم نے بتایا کہ میں نے اپنے شتہ داروں کو کہا تھا کہ اس گھر میں رکھو میری کسی نے بات نہیں سنی جس کے باعث یہ واقع پیش آیا۔ بیوی سے تلخ کلامی اور جھگڑے کی وجہ سے آپے سے باہر ہو گیا تھا۔
ملزم نے مزید کہا کہ رشتہ داروں کی طنز نے یہ کام کرنے پر مجبور کر دیا۔ بچوں سے پیار کرتا تھا اب غم سے حالت خراب ہو گئی ہے۔بچوں کی یاد ستاتی ہے مجھ سے بڑا ظلم ہوا۔

مزیدخبریں