گھڑ سوار فقیر،بھیک مانگنے کا انوکھا انداز 

Dec 09, 2020 | 09:37:AM
 گھڑ سوار فقیر،بھیک مانگنے کا انوکھا انداز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نوابشاہ  سندھ میں فقیر گھوڑے پر سوار ہوکر خیرات مانگنے حیسکو واپڈا ایکسئن پہنچ گیا،بات نہ ماننے پر  ملازمین نے ڈنڈوں سے پٹائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں گداگروں نے بھیک مانگنے کو باقاعدہ کاروبار بنارکھا ہے اور ایشیائی ممالک میں بھیک مانگنے والے گداگر نے عجیب و غریب حلیے بناتے ہیں جبکہ کچھ تو خود کو معذور و اپاہج بھی ظاہر کرتے ہیں لیکن سندھ کے شہر نوابشاہ میں فقیر نے بھیک مانگنے کےلیے انوکھا انداز اختیار کرلیا۔فقیر گھوڑے پر سوار ہوکر خیرات مانگے حیسکو واپڈا ایکسئن آفس پہنچ گیا اور جب دفتر کے گیٹ پر گھڑ سوار شخص کو دیکھا تو حیسکو واپڈا عملے میں کھلبلی مچ گئی۔

   

حیسکو آف میں موجود گھڑ سوار فقیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔24نیوز نے واقعہ رونما ہونے پر حیسکو ملازمین سے حقیقت جاننے کےلیے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ گھڑ سوار بھیک مانگنے آیا تھا، ہم نے گھڑ سوار سے کہا کہ گھوڑا باہر کھڑا کرکے آئے لیکن وہ بات نہ مانا جس پر عملے نے گھڑ سوار کو ڈنڈے سےمار کر ایکسئن آفس سے باہر نکال دیا۔