برطانوی ائیر لائن کا پاکستان کیلئے 3روٹس کا اعلان

Dec 09, 2020 | 09:51:AM

(24نیوز) اسلام آبادبرطانوی ایئرلائن لندن کے بعد مانچسٹر تا اسلام آباد سے بھی پروازیں شروع کرے گی۔ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لیے مجموعی طور پر ہفتہ وار 11 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

برطانوی ایئرلائن لندن کے بعد مانچسٹر تا اسلام آباد بھی پروازیں شروع کرے گی، ورجن اٹلانٹک مانچسٹر سے بھی اسلام آباد کے لیے براہ راست پرواز شروع کرے گی۔ایوی ایشن ڈویژن نے برطانوی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی، سول ایوی ایشن کا شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کل نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ذرائع کے مطابق ورجن اٹلانٹک مانچسٹر سے اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لیے جدید ایئربس اے 332 استعمال کرے گی، سی اے اے نے ورجن اٹلانٹک کو ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ایئرلائن کی جانب سے مانچسٹر سے لندن کے لیے پروازوں کو آپریٹ کرنے کی مبینہ طور پر اجازت مانگی گئی تھی۔خیال رہے کہ ایئرلائن نے اس سے قبل برطانیہ سے پاکستان کے لیے 3 روٹس کا اعلان کیا تھا جس میں لندن سے لاہور، لندن سے اسلام آباد اور مانچسٹر سے اسلام آباد شامل تھے۔اسی سلسلے میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور لندن کے درمیان براہ راست پروازوں کے لیے ایئرلائن کو منظوری دی تھی۔

 
 

مزیدخبریں