جنگل کا بادشاہ بھی کورونا کی زد میں !!!

Dec 09, 2020 | 10:00:AM

(24نیوز)اسپین کے شہر بارسلونا کے چڑیا گھر میں موجود 4 شیر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک نر شیر کیومبی  اور  3 مادہ شیروں زالا، نیما ا ور رن رن  میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ جانوروں کی رکھوالی کرنے افراد نے شیروں میں کورونا کی علامات کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کئے گئے جو مثبت نکلے ہیں۔کورونا سے متاثرہ شیروں کی انتہائی نگہداشت کی جارہی ہے ۔حکام کے مطابق ان میں فلو کی کم علامات ہیں جس کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ شیروں میں سانس اور دیگردشواری نہیں ہے۔

  حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ چڑیا گھر کے دو ملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے تاہم جانور کیسے کورونا سے متاثر ہوئے اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔دوسری جانب چڑیا گھر کے حکام نے مدد کیلئے امریکا کے شہر نیویارک کے چڑیا گھر کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔واضح رہے کہ چڑیا گھر کے بلیوں کے خاندان (فلینائی) سے تعلق رکھنے والے جانوروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا دوسرا بڑا واقعہ ہے اوراس سے قبل امریکی چڑیا گھر میں شیر اور چیتوں میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

مزیدخبریں