(24نیوز)پاکستان سمیت بھارت میں اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ ماورہ حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر کی جانے والی بے جا تنقید سے تنگ آ کر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور سڈنی چلی گئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق ماورہ کا حال ہی میں ایک کِلپ وائرل ہوا جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ابتدا میں کس طرح سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے تنگ آ کر ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔ماورہ حسین کا کہنا تھا کہ آج کل سوشل میڈیا ہماری زندگیوں میں شامل ہوگیا ہے لیکن سوشل میڈیا اکیلا کچھ نہیں ہے بلکہ اگر میں آج کام کرنا چھوڑ دوں تو میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
انسٹاگرام پر 61 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ تقریباً 10 سال تک سوشل میڈیا استعمال کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا ہے کہ زندگی سوشل میڈیا پر ختم نہیں ہوجاتی۔
ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں یہ سب ہینڈل کرنا آگیا ہے لیکن شروع میں تنقید سننا بہت مشکل تھا ۔ مجھے آج سے 5 سال پہلے اس بات کا احساس ہوا کہ آپ کے منہ سے نکلی ہوئی کوئی غلط بات، غلط نہیں ہوتی بلکہ گناہ ہے۔