پی ڈی ایم والے ہماری نہیں تو اعتزاز احسن کی ہی سن لیں : اسد عمر

Dec 09, 2020 | 10:36:AM

(24نیوز)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے. اموات بڑھ رہی ہیں،پی ڈی ایم والے ہماری نہیں تو اعتزاز احسن کی ہی سن لیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، دینی طبقہ، میڈیا اور ہر ذی شعور انسان کا پیغام ہے کہ احتیاط کریں۔ہسپتالوں میں مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے اور اموات بڑھ رہی ہیں. اپنی خاطر اور اپنے پیاروں کی خاطراحتیاط کیجئے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔روزانہ مریضوں کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 60 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 547 ہوگئی ہے جبکہ  پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 ہوگئی۔

مزیدخبریں