کووڈ 19 کا پتہ لگانے والا کاغذی ٹیسٹ

Dec 09, 2020 | 10:46:AM

 (24نیوز)الینوائے اب تک کورونا وبا کی شناخت کےلیے کئی ٹیسٹ وضع کیے گئے جو اس مرض کی روک تھام کا سب سے اہم ذریعہ بھی ہیں۔ اس ضمن میں کاغذ کے ٹکڑے پر مبنی ایک کٹ بنائی گئی ہے جو صرف پانچ منٹ میں کورونا وائرس کی شناخت کرسکتی ہے۔

یونیورسٹی آف الینوائے میں واقع گرینگر کالج سے وابستہ، عرب نژاد ماہا العفیف اور ان کے ساتھیوں نے کاغذی الیکٹروکیمیکل ٹیسٹ بنایا ہے جو انتہائی حساس ہے۔ یہ ٹیسٹ صرف چند منٹوں میں کووڈ 19 مرض کی وجہ بننے والے ناول کورونا وائرس کا سراغ لگالیتا ہے۔ اس اہم ایجاد کی تفصیلات آن لائن شائع ہوئی ہیں۔

اس وقت کورونا وائرس کے دو اہم ٹیسٹ دستیاب ہیں جن میں ایک ریوس ٹرانسکرپٹیس ریئل ٹائم پولیمریز چین ری ایکشن (آر ٹی پی سی آر) ہے، جبکہ دوسرا ٹیسٹ اینٹی باڈیز کی بنیاد پر ہے۔ ان دونوں کے اپنے فوائد اور خامیاں ہیں ،مثلاً پہلے ٹیسٹ میں بہت وقت لگتا ہے اور دوسرے ٹیسٹ میں مرض پرانا ہو تو اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں جنہیں شناخت کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں