دیرینہ رنجش کی بنا پر تین بھائی قتل

Dec 09, 2020 | 11:10:AM

(24نیوز)چیچہ وطنی میں تلخ کلامی کے بعد مخالفین کی فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ایک ملزم گرفتار جب کہ باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 13 گیارہ ایل میں مخالفین نے دیرینہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے تین بھائیوں کو قتل کر دیا، تینوں بھائی کھیتوں سے گھر واپس آ رہے تھے۔ گھات لگائے بیٹھے مخالفین نے راستے میں ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کی زد میں آ کر تین بھائی جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں نواز، ساجد، عباس شامل ہیں۔فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ واقعے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق  ملزم عثمان اور مقتول نواز، ساجد، عباس میں پرانی رنجش تھی ، اور عثمان موقع کی تلاش میں تھا،وقوعہ کے روز ملزم  راستے میں چھپ کر بیٹھے ہوئے تھے جیسے ہی یہ تینوں بھائی نظر آئے ، عثمان اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دیا۔پولیس کاکہنا ہےکہ فائرنگ سے تینوں بھائیوں کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جب کہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے  دیگر کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں