(24نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 30کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کنٹری ڈائریکٹرورلڈبینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے 30کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دی جاچکی ہے، عالمی بینک پاکستان کے لئے 2منصوبوں میں فنانسنگ کرے گا۔
30کروڑ ڈالر سندھ ریزیلئنس پراجیکٹ اور سالڈویسٹ منصوبے کے لئے دیئے جائیں گے۔کنٹری ڈائریکٹرورلڈبینک نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ قدرتی آفات سے بچاؤ اور ہیلتھ ایمرجنسی کے لئے ہنگامی ایجنڈے پر بھی منظور ہونے والی رقم استعمال کی جاسکے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال اکتوبر میں بھی عالمی بینک نے پاکستان کے لئے تیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دی تھی۔ عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کے لئے فنانسنگ کی منظوری دی گئی تھی، مذکورہ رقم کی منظوری پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹیونیس پروگرام کے لئے دی گئی۔
خیال رہے کہ ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹیونیس پروگرام پنجاب میں چلایا جارہا ہے۔