(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہاؤس آف شریف کرپشن کی کمائی بچانے کےلئے جنگ کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ڈی ایم اور ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز استعفوں کی دھمکی پولیٹیکل اسٹنٹ ہے، اصل میں ہاؤس آف شریف اپنی کرپشن چھپانا چاہتا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا مسترد کیا ہوا ٹولہ اراکان اسمبلی کو ڈھال بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ناکامی و نامرادی پی ڈی ایم ٹولے کا مقدر ہوگئی۔