جوبائیڈن کی غیرقانونی دولت کیخلاف مہم،عمران خان کا خیرمقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے امریکا میں غیرقانونی دولت اکٹھی کرنے والے منی لانڈررز کیخلاف کارروائی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیراعظم کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے بااثرلوگوں نے دولت امیر ممالک میں جمع کر رکھی ہے۔ میں ناجائز دولت کو ہدف بنانے کےحوالےسے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کےعزائم کا خیرمقدم کرتاہوں۔
میں ناجائز دولت کو ہدف بنانے کےحوالےسے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کےعزائم کا خیرمقدم کرتاہوں۔ ترقی پذیر ممالک اپنی بدعنوان اشرافیہ جو منی لانڈرنگ کےذریعے دولت امیر ملکوں اورٹیکس چوری کےغیر ملکی ٹھکانوں میں منتقل کرتی ہے، کےہاتھوں مفلسی کےگھاٹ اتارےجارہےہیںhttps://t.co/40GcFhprtz
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 9, 2020
عمران خان نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک اپنی بدعنوان اشرافیہ کی کرپشن کے باعث غربت کا شکار ہیں، بااثر افراد منی لانڈرنگ کےذریعے دولت امیر ملکوں اور ٹیکس چوری کے غیر ملکی ٹھکانوں میں منتقل کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک مفلسی کےگھاٹ اتارےجارہے ہیں۔