جوبائیڈن  کی غیرقانونی دولت کیخلاف مہم،عمران خان کا خیرمقدم

Dec 09, 2020 | 12:23:PM

وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے امریکا میں غیرقانونی دولت اکٹھی کرنے والے منی لانڈررز  کیخلاف کارروائی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ  ترقی پذیر ممالک کے بااثرلوگوں نے دولت امیر ممالک میں جمع کر رکھی ہے۔ میں ناجائز دولت کو ہدف بنانے کےحوالےسے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کےعزائم کا خیرمقدم کرتاہوں۔

 
عمران خان نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک اپنی بدعنوان اشرافیہ کی کرپشن کے باعث غربت کا شکار ہیں، بااثر افراد منی لانڈرنگ کےذریعے دولت امیر ملکوں اور ٹیکس چوری کے غیر ملکی ٹھکانوں میں منتقل کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک مفلسی کےگھاٹ اتارےجارہے ہیں۔

مزیدخبریں