(24نیوز)کراچی انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سٹاک مارکیٹ میں بھی ملا جلارجحان دن بھر جاری رہا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے اضافہ ہوا ،جس کے بعد ڈالر 160 روپے 48 پیسے پر بند ہو گیاہے ،جبکہ یورو کی قدر میں تین پیسے اضافہ ہوا ،جس کے بعد یورو 194 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ۔ برطانوی پاﺅنڈ میں آج استحکام رہا اور مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 194 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار کے دوران کوئی بڑی چھلانگ دیکھنے میں نہ آسکی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 42 ہزار 101 پوائنٹس پر تھا تاہم اب تک اس میں 122 پوائنٹس اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 224 پوائنٹس پر موجود ہے ۔