ن لیگ کے قرضوں کی ابھی تک قسطیں اداکررہے ہیں،شہباز گل

Dec 09, 2020 | 16:55:PM
ن لیگ کے قرضوں کی ابھی تک قسطیں اداکررہے ہیں،شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ آج اگر قرضوں کی قسطوں پر سود نہ دینا ہوتا تو ہمارے پاس وافر پیسہ ہوتا۔ہم نے قرضے اس وجہ سےلئے تاکہ ان کے لئے گئے قرضوں کی قسطیں ادا کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ستمبر میں ایکسپورٹ گروتھ سات فیصد ہے جو انڈیا اور بنگلا دیش سے زیادہ ہے۔سچا لیڈر مذہب اور پاکستان کی بات ڈنکے کی چوٹ پر کرتا ہے۔ن لیگ نے ہم سے چالیس فیصد زیادہ قرضے لئے تھے جبکہ ہم نے اُن سے ستر فیصد زیادہ قرضے واپس کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والےچاہتے ہیں کہ ماڈل ٹاؤن جیسی خون ریزی ہو، آپ جلسہ کریں اور ہم آپ کو گھاس کاٹ کردیں گے، یہ جلسے کر کے معیشت خراب کرنا چاہتے ہیں۔یہ لوگ استعفے دیں وہاں ضمنی انتخابات ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان استعفوں سے اور بھی پر اعتماد ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خواجہ آصف سے گزارش کرتا ہوں کہ اس دفعہ الیکشن میں میسج مت کرنا۔