(24 نیوز)بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندوستانیوں سے حقائق مت چھپائو، بھارت نے کارگل سے حاصل سبق کو بھلا دیا اور کارگل میں بھی حقائق چھپائے تھے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ملٹری نے حقائق کو اپنے زاویے سے دکھانا شروع کر رکھا ہے، 2017سے لے کر اب تک مودی کی حکومت بے یقینی اور حقائق کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔مخصوص من گھڑت اور پسندیدہ خبریں اور پسندیدہ چینلز کے ذریعے لیک کی جاتی ہیں، اس مقصد کے لئے انفارمیشن وارفیئر قائم کیا گیا ہے۔
بھارت اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، کسانوں کے احتجاج، مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم اور اس پر عالمی میڈیا اور اداروں کی تنقید سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک اور فالس فلیگ (False Flag) آپریشن کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کسی بھی وقت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ ڈرامہ کی طرز پر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر کسی ایکشن کی تیاری میں مصروف ہے، جس کے بعد مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔