انجلینا جولی نے تشدد کاشکا ر خواتین کو بڑی ٹپ دے دی

Dec 09, 2020 | 18:13:PM

(24نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو ،خوا تین پر تشدد سے متعلق مہم کے حوالے سے بات کی، مشورہ دیا ہے کہ ایسی خواتین جو کرسمس کی چھٹیوں میں گھریلو تشدد کے باعث خوف محسوس کر رہی ہیں انھیں چاہیے کہ وہ کسی سے بات کریں، اتحادیوں کو تلاش کریں۔
تفصیلات کے مطا بق ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم دنیا بھر کے افراد، اداروں اور تنظیموں کے ذریعے منظم حکمت عملی کے طور پر لڑکیوں اور خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کی روک تھام اور خاتمے کے لیے ہے۔ جس کا مقصد معاشرے میں شعور و آگاہی بڑھانا، وکالت کی کوششوں میں تیزی اور علم و جدت کی منتقلی ہے۔ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال کے لیے منسلک رہیں مثال کے طور پر کسی ایمرجنسی کا سامنا کرنے کی صورت آپ کسی دوست یا فیملی ممبر کے ساتھ ایک کوڈ ورڈ پر اتفاق کر لیں جس کے ذریعے انہیں پتہ چل جائے کہ آپ کو کسی ایمرجنسی کا سامنا ہے، آغاز نیٹ ورک کی تشکیل سے کریں اور معلومات حاصل کریں۔ سب سے بڑھ کر آپ نے ہوشیار رہنا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا صرف آپ ہی جانتی ہیں کہ آپ خطرے میں ہیں اور جب تک باہر سے مدد نہیں مل جاتی آپ خود کو خوفزدہ محسوس کر سکتی ہیں۔

مزیدخبریں