ایک ارب 60 کروڑ معاوضہ ،ونڈر وومن کا ونڈر فل کا رنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)'ونڈر وومن 1984' کی ہیروئن اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کو ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ ادا کئے جا نے کا انکشا ف، 'ونڈر وومن 1984' کی پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے گال گدوت سمیت اسی فلم کی خاتون ہدایت کارہ پیٹی جینکنس کو ایک جتنا معاوضہ ادا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اگرچہ وارنر برادرز اپنی فلم 'ونڈر وومن 1984' کو سینما تھیٹرز میں ریلیز کرنے کا خواہاں تھا اور اس نے گال گدوت اور پیٹی جینکنس کے ساتھ اسی طرح کا معاہدہ بھی کر رکھا تھا۔تاہم کورونا کے باعث اچانک فلم کو آن لائن ریلیز کیاجا رہا ہے، جس وجہ سے پروڈکشن کمنی، ہدایت کارہ و اداکارہ گال گدوت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہوا اور یہ مذاکرات کئی ہفتوں تک چلتے رہے۔ گال گدوت اور پیٹی جینکنس کی معاملات دیکھنے والی کمپنیوں اور وارنر برادرز کے درمیان کئی ہفتوں تک پیسوں کی لین دین پر مذاکرات چلتے رہے جو بالآخر بھاری معاوضے کی ادائیگی پر ختم ہوئے۔رپورٹ میں مذاکرات میں شامل دو افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وارنر برادرز گال گدوت اور پیٹی جینکنس کو فی کس ایک کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا کرے گا۔گال گدوت جیسی نئی اداکارہ کو بھاری معاوضہ ملنے پر کئی فلم پروڈکشن، اداکار و ہدایت کار بھی پریشان ہیں، کیوں کہ اتنی بڑی رقم بہت ہی نامور اور معروف اداکار کو ملتی ہے۔اسی طرح پیٹی جنکنس کو بھی اتنی بھاری رقم ملنے پر کئی لوگ حیران رہ گئے، تاہم دونوں خواتین کو اتنی بھاری رقم ملنے کا اعزاز ان کے معاملات دیکھنے والی کمپنیوں کو دیا جا رہا ہے، جنہوں نے پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز کو قانونی معاملات میں الجھائے رکھا۔گال گدوت کی فلم 'ونڈر وومن 1984' کو ابتدائی طور پر رواں ماہ اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس پر ریلیز کیا جائے گا جو کہ وارنر برادرز کی ہی ملکیت ہے۔'ونڈر وومن 1984' کو رواں ماہ 16 دسمبر کو یورپ کے کچھ ممالک سمیت ایشیائی ممالک میں ریلیز کیا جائے گا جب کہ فلم کو 25 دسمبر کو امریکا میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔