ہم سب ایک پیج ، ایک سٹیج پر ہیں،بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب ایک پیج اور ایک سٹیج پر ہیں، حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر طریقہ استعمال کرنے کیلئے تیار ہیں، جلسے اور احتجاج کے تمام آپشن استعمال کرینگے۔
بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں، ہم جلسے بھی کریں گے، سول سوسائٹی سے رابطہ کریں گے اور سارے جمہوری راستے اختیار کریں گے،پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر ہتھیار استعمال کرنے کو تیار ہیں۔
بلاول بھٹو نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں کے ذریعے اگر سینیٹ الیکشن ہوا تو وہ جعلی ہوگا، ہم آئینی ماہرین سے بھی مشاورت کر رہے ہیں، اس سلسلے میں بیرسٹر اعتزاز احسن کا بھی موقف لیں گے،ان کاکہناتھا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ جلسے بھی کریں گے اور اگر استعفے دینا پڑے تو وہ بھی دینگے۔