عدالتی حکم عدولی یا نئی حکمت عملی،بھورے ریچھ اردن نہیں جائینگے

Dec 09, 2020 | 18:38:PM

(24 نیوز) وائلڈ لائف بورڈ نے اسلام آباد چڑیا گھر کے دونوں بھورے ریچھوں کی اردن منتقلی روک دی۔

تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف بورڈ حکام کا کہناہے کہ چڑیا گھر کے دونوں ریچھ ہمالیہ ریجن کے ہیں کوشش ہے کہ دونوں ریچھوں کو پاکستان میں ہی رکھا جائے،ریچھوں کو نیشنل پارک نانگا پربت یا نیشنل پارک ہمالیہ منتقل کئے جانے امکان ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریچھوں کی عدم منتقلی کی صورت میں سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی اور چیئرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کو ذاتی حیثیت میں کل طلب کرلیا۔ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔

مزیدخبریں