(24 نیوز) پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی مطالعہ پاکستان کے پرچے میں نقل کرتے پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے حلقہ پی کے17 میدان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے (ایم پی اے) اور ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین ملک لیاقت علی بی اے کے امتحانات میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایم پی اے لیاقت علی گذشتہ ماہ بی اے کے امتحانات میں شریک ہوئے تھے،جس میں مطالعہ پاکستان کے پرچے میں نقل کرنے پر ٹیچر نے ان پر یو ایف ایم کیس بنایا تھا اور ان کانتیجہ بھی روک لیاگیا ہے۔
ترجمان مالاکنڈ یونیورسٹی معراج الدین کے مطابق نقل کے جرم میں یونیورسٹی کمیٹی نے ایم پی اے ملک لیاقت علی کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔