(24 نیوز)حکومتی دعوﺅں کے باوجود پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح جنوبی ایشیا میں اب بھی سب سے زیادہ ہے۔نومبرمیں مہنگائی کی اوسط شرح8.3فیصد رہی۔
تفصیلات کے مطابق نومبر کے دوران سرکاری رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح 8.3 فیصد رہی جبکہ صرف کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں میں اضافے کی شرح تو 15 فیصد سے تجاوز کر گئی، تاہم مہنگائی کی اوسط شرح 8.3 فیصد بھی جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہے۔
بھارت میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 7.6 فیصد،، سری لنکا میں 4.1 فیصد اور بنگلا دیش میں 6.4 فیصد تھی،نیپال میں مہنگائی کی اوسط شرح 3.5 فیصد، افغانستان میں 5.7 فیصد، بھوٹان میں 7.4 فیصد اور مالدیپ میں منفی 1.7 فیصد رہی۔
خطے کے دوسرے مملک میں بھی مہنگائی کی اوسط شرح پاکستان سے کم ہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں نومبر میں مہنگائی کی شرح 1.6 فیصد، چین میں منفی 0.5 فیصد، ملائشیا میں منفی 1.5 فیصد اور جنوبی کوریا میں 0.6 فیصد تھی۔