(24نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں معمول سے قدرے زیادہ جب کہ جنوبی علاقوں میں معمول کے مطابق یا قدرے کم بارشیں ہوں گی۔بارشیں ہونے کی وجہ سے دھند اور سمو گ کا زو ر بھی ٹو ٹ جا ئے گا ۔
تفصیلات کے مطا بق محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بارش کا پہلا سلسلہ دوسرے عشرے اور دوسرا سلسلہ تیسرے عشرے میں آئے گا جب کہ بارش کا پہلا سلسلہ شمالی اور دوسرا زیادہ تر وسطی علاقوں میں آئےگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے آخری 10 دن زیادہ نم آلود رہیں گے جن میں درجہ حرارت بتدریج گرنے لگے گا جب کہ بارشوں کی وجہ سے شہری علاقوں میں آلودگی کم ہوجائےگی اور جنوبی علاقوں میں فصل ربیع کے لیے پہلے پانی کی ضرورت پوری ہو جائے گی۔
بھیگا بھیگا سا یہ دسمبر ہے۔۔۔محکمہ مو سمیا ت کا اہم اعلا ن
Dec 09, 2020 | 19:22:PM