معروف انڈین ولن کی جائیدادیں کیوں گروی ہو گئیں؟ اہم انکشاف

Dec 09, 2020 | 20:16:PM
معروف انڈین ولن کی جائیدادیں کیوں گروی ہو گئیں؟ اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشہور بھارتی ولن سونو سود نے تقریباً 10 کروڑ روپے کا قرض حاصل کرنے کے لئے جائیدادیں گروی رکھوا دیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ضرورت مندوں کے لئے جائیدادیں گروی رکھوائی ہیں۔
 تفصیلات کے مطا بق سونو سود فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جن کے کام کو سراہا بھی جاتا ہے۔ سونو خود بھی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ فنڈز سے جمع کی گئی رقم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔سونو سود کی جائیدادیں گروی رکھنے کا معاہدہ 5 ستمبر کو کیا گیا جبکہ 24 نومبر کو اس کی رجسٹریشن ہوئی۔منی کنٹرول حکام کے سینئر ڈائریکٹر اینڈ ہیڈ ویسٹ انڈیا ریزیڈینشل سروسزنے بتایا ہے کہ ایسا جذبہ ایثار کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ یہ جائیداد سونو اور ان کی اہلیہ کی ہی ملکیت رہیں گے، اور وہ ان کی مدد سے ماہانہ کرایہ حاصل کریں گے جن سے وہ 10 کروڑ کے قرض پر سود ادا کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے لاک ڈاو¿ن لگایا گیا، ایسے میں بیرون شہر سے آنے والے مزدوروں کے پاس اخراجات کے لیے رقوم ختم ہوئیں یا پھر ان کے پاس گھر واپس جانے کے لیے پیسے نہیں بچے تو سونو سود نے ان کی مدد کی، اور انھیں گھر واپس پہنچانے کا بندوبست کیا۔ حال ہی میں سونو سود نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بڑی تعداد میں خطوط بکھرے ہوئے تھے۔ اس تصویر کے بارے میں سونو نے بتایا تھا کہ یہ مدد کے لیے پکارےگئے خطوط ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)