پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

Dec 09, 2020 | 20:38:PM

(24 نیوز)پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہاہے کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی من مانی،من پسندقانون سازی کو مستردکرتاہے، پاکستان کو خصوصی تشویش کا ملک قرار دینا زمینی حقائق کے بالکل خلاف ہے، امریکی اقدام کی ساکھ کے بارے میں شدید شکوک و شبہات ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ غیرحقیقی تعین دنیا بھر میں مذہبی آزادی کو فروغ دینے میں معاون نہیں ،پاکستانی معاشرہ بین المذاہب ہم آہنگی کا بھر پور عکاس ہے،پاکستانی قانون مذہبی آزادی،اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،زاہد حفیظ چودھری نے کہاکہ بھارت میں جاری مذہبی آزادی کافقدان،اقلیتوں پرمظالم امریکی رپورٹ پرکڑاسوالہے،بھارت میں آرایس ایس،بی جے پی حکومت مذہبی آزادی کوکھلے عام نظراندازکرتے ہیں۔

مزیدخبریں