پیپلز پارٹی استعفوں پر قائم ،کوئی جماعت پیچھے نہیں ہٹ سکتی ، رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی استعفوں پر قائم ہے پبلک پریشر ہے کوئی جماعت پیچھے نہیں ہٹ سکتی ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر مسلم لیگ (ن)رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک دن کیلئے اگر احتجاج ہوتا ہے تو حکومت ہل جائےگی، لوگوں کی بڑی تعداد کی رائے آتی ہے تو حکومت کا رہنا ممکن نہیں ہوتا،ان کاکہناتھا کہ جلسوں سے عوامی پریشر سے گورنمنٹ جائے گی، 13 دسمبر کو جلسہ ہوگااورپی ڈی ایم کے پروگرام پر عمل بھی ہوگا،پوری دنیا کا میڈیا 13 دسمبر کو ہوگا ،لوگوں کی خواہش کا اظہار ہوگا راہ فرار نہیں مل سکے گی ۔
صوبائی صدر مسلم لیگ (ن)نے کہاکہ حکومت تو چل ہی نہیں رہی ،کورونا پر بھی کوئی پالیسی نہیں تھی ،ایس او پیز پر کہاں عملدرآمد ہوا ،یہ حکومت چلتی رہی تو ملک نہیں چل سکتا ،رانا ثنا اللہ نے کہاکہ کسی اور جماعت کے ایم این اے سے بات کرنے کی ضرورت نہیں ،ان کاکہناتھاکہ میاں نواز شریف سرجری کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں ڈاکٹروں نے سفر سے منع کیا ہوا ہے ۔لیگی رہنما نے کہاکہ اگر بیرونی مداخلت نہ ہوتوالیکشن کمیشن فری اینڈ فئیر انتخابات کروا سکتا ہے ۔