(24 نیوز)سیالکوٹ میں عثمان ڈارنے وزیراعظم عمران خان کےساتھ ن لیگ کے دورِحکومت کے دومنصوبوں کاافتتاح کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سیٹیزامپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے معاہدےن لیگ کے دور میں ہوئے۔ عثمان ڈارنے منصوبوں کاکریڈٹ لینے کی کوشش کی لیکن24 نیوزمسلم لیگ ن کے دورحکومت میں ہونےوالے معاہدوں کی تفصیلات سامنے لے آیا۔
سترہ ارب کے پنجاب سیٹیزامپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کا معاہدہ فروری 2018 میں ہواتھا۔ یہ معاہدہ حکومت پنجاب، ضلعی حکومت اورایشین ڈیولپمنٹ بینک کے درمیان ہوا۔
معاہدے میں صاف پانی، سیوریج سسٹم کے منصوبے شامل ہیں۔پارکس کی تعمیرکے منصوبے بھی پروگرام کاحصہ ہیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ منصوبے ہمارے نام تمہارے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ڈھائی سال میں کوئی منصوبہ مکمل نا کرنیوالا عمران خان ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگارہا ہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلاموقع نہیں ہے کہ جب سابقہ حکومت کے منصوبے پرپی ٹی آئی حکومت نے اپنی تختی لگائی ہے۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بنے منصوبوں کا افتتاح کرچکے ہیں۔