نو سر با ز بولڈ ادا کا رہ راکھی ساونت کی جمع پو نجی لے کر رفو چکر

Dec 09, 2020 | 21:03:PM

 (24نیوز)بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی طرح بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راکھی اس وقت ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی امیدوار ہیں، اور وہ اسے کسی بھی حال میں جیتنا چاہتی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطا بق ایک انٹرویو میں راکھی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت دیوالیہ ہوچکی ہیں اور ان کے پاس بگ باس کی پرائز منی کے علاوہ اپنا قرضہ ادا کرنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ راکھی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس وقت پیسے نہیں ہیں اور انھیں اس کی اشد ضرورت ہے کیونکہ وہ بینکرپٹ بھی ہوچکی ہیں۔’میں ہوں نا‘ میں منی کا کردار نبھانے والی راکھی نے کہا کہ ’کسی‘ نے ان کے ساتھ دھوکا کیا اور وہ ان کا سارا پیسہ اور جائیداد لے اڑا۔ انھوں نے کہا کہ جب امیتابھ بچن بینکرپٹ ہونے کے بعد دوبارہ انڈسٹری میں واپس آسکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں آسکتیں۔ بولڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شدید ڈپریشن میں چلی گئیں تھیں، تاہم اس دوران بھی انھوں نے اپنے اوسان پر قابو رکھا اور خودکشی کی کوشش تک نہیں کی۔انھوں نے بتایا کہ اداکار سلمان خان کے بھائی نے انھیں کام دلوانے میں مدد کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ایک غلطی نے ان کی پوری زندگی برباد کرکے رکھ دی ہے، جبکہ ایک مرتبہ پھر انڈسٹری میں موقع ملنے کی بھی منتظر ہیں۔

مزیدخبریں