ابوظہبی میں معاشی، سیاحتی اور تفریحی سرگرمیاں بحال کرنےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی نے آئندہ 2 ہفتوں میں معاشی، سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں مکمل بحال کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق خلیجی میڈیاکے مطابق ابوظبی میں کوروناکیسسز میں کمی کے بعد حکومت نے معاشی، سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں مکمل بحال کرنےکا فیصلہ کرلیاہے۔
حکومت کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں تاکہ وہ اور ان کے گھر والے محفوظ رہ سکیں۔
مارچ میں کورونا کیسز کے آغاز میں ہی ابوظہبی کی حکومت نے سخت لاک ڈائون نافذ کردیا تھا اور ستمبر کے بعد سے مرحلہ وار محدود تعداد میں لیکن سخت نگرانی کے تحت سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تھی اور اب کیسز میں کمی پر تمام سرگرمیاں مکمل بحال کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔