پی ڈی ایم کو فارن فنڈنگ ہورہی ہے،شیریں مزاری کاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاہے کہ حکومت کی اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کو فارن فنڈنگ حاصل ہورہی ہے،فنڈنگ پی ڈی ایم میں موجود کئی افراد کو ہو رہی ہے،فنڈنگ کے ٹھوس شواہد ملنے پر حکومت کے پاس کارروائی کے علاوہ اورکوئی آپشن نہیں ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کاکہنا ہے پاکستان کے مخالف گروپس باہرہیں،وہ کیسے رہ رہے ہیں؟ظاہرہے انکوکہیں سے توفنڈنگ ہورہی ہے،حکومت اپوزیشن کے استعفوں کا انتظار کررہی ہے، اپوزیشن کے استعفے ڈراماہیں ،استعفے دینے ہیں تو پارٹی رہنما کو نہیں بلکہ سپیکر کو دیں، انہوں نے کہاکہ ملک میں کوروناکے پھیلاؤکے باوجوداپوزیشن13دسمبرکوجلسہ کررہی ہے۔