چند سیکنڈ قرنطینہ سے باہر آنیوالے محنت کش کو بھاری جرمانہ

Dec 09, 2020 | 23:54:PM
چند سیکنڈ قرنطینہ سے باہر آنیوالے محنت کش کو بھاری جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تائیوان میں قرنطینہ سنٹر میں ٹھہرے ایک محنت کش کو صرف 8 سیکنڈ کے لئے باہر نکلنے پر 3500 ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق تائیوان میں کورونا وائرس کے مریضوں کو قرنطینہ میں بدلے گئے ہوٹل میں ٹھہرنے والا مزدور صرف 8 سیکنڈ کے لئے باہر نکلا تو اس جرم کے پاداش میں اس پر 3500 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ ہوٹل کائوسوئنگ شہر میں واقع ہے۔
 اس ہوٹل میں قرنطینہ کے دیگرکئی مریضوں کو بھی رکھا گیا ہے۔ جیسے ہی مزدور تھوڑی دیرکے لیے ہوٹل سے باہر نکلا وہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی آگیا اور ساتھ ہی نگران نے بھی اسے دیکھ لیا جس کے بعد وہ الٹے قدموں اپنے کمرے کی طرف جا نا پڑا لیکن ہسپتال انتظامیہ نے اس پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔