(24نیوز) پا کستان میں کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 803 ہوگئی۔ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 53 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:موٹر وے پر حملے کی دھمکی۔۔خبردار،ہوشیار
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 350 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 682، سندھ میں 4 لاکھ 77 ہزار 299، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 514، بلوچستان میں 33 ہزار 519، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 422، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 595 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 23 لاکھ 85 ہزار 347 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 697 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 49 ہزار 421 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 771 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے مزید9افراد جاں بحق