اومی کرون پاکستان میں داخل۔۔3 بہن بھائی وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ صحت سندھ کے مطابق پاکستان میں اومی کرون سے متاثرہ خاتون کے 2بھائیوں میں بھی وائرس سامنے آیا ہے، متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ تینوں کی عمر زیادہ ہے، تاہم کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پھیلا کورونا کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ ہو گیا، محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون کے 2بھائی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
متعلقہ حکام کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے کیس سے متعلق بتایا ہے کہ تینوں کی عمر زیادہ ہے، کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تاہم ایڈریس معلوم کر رہے ہیں، پتہ چلتے ہی علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاون لگادیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے دونوں بھائی آغا خان اسپتال میں زیر علاج ہیں ، محکمہ صحت کی ٹیم ہسپتال میں موجود ہے ، انتظامیہ کوئی معلومات نہیں دے رہے۔
دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ کراچی سے رپورٹ اومی کرون ویرینٹ کےمشتبہ کیس کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے اس سلسلے میں مکمل جینوم سیکوئنس ٹیسٹ ہوناباقی ہے جسے نمونہ حاصل کرنے کے بعد انجام دیا جائے گا۔
Important Message from NIH Islamabad
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) December 9, 2021
This is in response to media reports of a suspected case of Omicron variant being reported from Karachi. To clarify, the sample is not yet confirmed to be Omicron via whole genome sequencing, which is to be performed after obtaining the sample
یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا سے کتنے افراد جا ں بحق۔۔بڑی خبر