ہیلی کاپٹر حادثہ۔عینی شاہد نے کیا دیکھا؟۔۔۔بپن راوت کے آخری الفاظ کیا تھے؟۔ ہیلی کاپٹر کوآگ لگنے اور گرنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا۔
تفصیلات کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت قریب ہی رہنے والے 60 سالہ کرشنا سوامی گھر کی ضرورت کیلئے لکڑیاں جمع کرنے باہر نکلے تھے۔ کرشنا سوامی کے مطابق انہوں نے زور دار دھماکہ سنا یہ اتنا شدید تھا کہ اس سے درخت تک اکھڑ گئے اور پورے علاقے میں دھواں چھا گیا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کاحادثہ نہیں ہوا۔۔۔نشانہ بنایا گیا؟
کرشنا سوامی کے مطابق جب وہ موقع پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ درختوں اور ہیلی کاپٹر میں آگ لگی ہوئی ہے، انہوں نے ایک آدمی کو جلتے ہوئے دیکھا اور پھر وہ نیچے گر گیا۔ عینی شاہد کا کہنا ہےکہ اس کے بعد وہ بھاگ کر گاؤں میں آئے اور لوگوں کوپولیس اور فائر بریگیڈ کو فون کرنے کا کہنے لگے۔ " کچھ دیر بعد اہلکار بھی آگئے۔ میں نے لاش کو لے جاتے ہوئے نہیں دیکھا، میں صدمے میں تھا گھر آکر لیٹ گیا۔"
خیال رہے کہ منگل کے روز بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں سی ڈی ایس بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ گروپ کیپٹن کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے جن کا علاج جاری ہے۔
ایک اور عینی شاہد شیو کمار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے اس وقت 3 ا فراد کو دیکھا جن میں سے ایک زندہ تھا اور 2 مرچکے تھے ، زندہ شخص ہم سے پانی مانگ رہا تھا جسے بعد ازاں وہاں موجود اعلیٰ حکام اٹھا کر لے گئے۔
شیور کمار کے مطابق بعد ازاں کسی نے بتایا کہ جو شخص ہم سے پانی مانگ رہاتھا وہ بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت تھے۔مقامی شخص کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ وہی بپن راوت تھے جنہوں نے ملک وقو م کے لیے اتنا کچھ کیا اور وہ آج ہم سے پانی مانگ رہے تھے، اس واقعے کے بعد میں رات بھر نہ سو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے پر حملے کی دھمکی۔۔خبردار،ہوشیار