(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش کے خلاف شاندار فتوحات حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے ہوٹل سے ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شامل قومی اسکواڈ کے ارکان کراچی پہنچیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، سعود شکیل کراچی پہنچیں گے اس کے علاوہ محمد نواز، امام الحق، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی کراچی پہنچیں گے۔
قومی اسکواڈ کے ارکان کراچی پہنچ کربائیو سکیور ببل جوائن کریں گے جبکہ بابر اعظم 10 دسمبر کو بائیو سکیور ببل جوائن کریں گے۔اظہر علی، نسیم شاہ، حسن علی، محمد عباس، بلال آصف، کامران غلام اور ساجد خان آج شام ساڑھے 6 بجے لاہور پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔
ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بھی بنگلا دیش کو وائٹ واش کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نےوسیم اکرم اور وقاریو نس کاریکارڈ توڑدیا