(24نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا۔میدانی علاقوں میں صبح اوررات کےاوقات میں سموگ دھند پڑنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موٹر وے پر حملے کی دھمکی۔۔خبردار،ہوشیار
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا، پہاڑی اضلاع میں موسم شدید سردرہے گا۔اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔ رات اور صبح کے اوقات میں سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں صبح رات کے دوران ہلکی دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گ۔ پہاڑی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود ررہنے پہا ڑوں پر ہلکی بارش اور بر فباری کا ا مکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈینگی مچھر سے لاہور میں ایک اور مریض جاں بحق